مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تازہ ترین حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی ممالک نے نہ صرف جوہری معاہدے کی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں بلکہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر دباؤ ڈالا اور اقوام متحدہ کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی کی۔
عراقچی نے یورپی ممالک کے اس اقدام پر ایران کا اصولی موقف بھی واضح کیا اور کہا کہ قرارداد 2231 کے حوالے سے فیصلہ سازی صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اس کے اراکین کے دائرہ کار میں ہے۔ کسی اور کے اختیار میں نہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے آئندہ ممکنہ حالات کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ قرارداد مقررہ وقت پر ختم ہو۔ ساتھ ہی ایران اور روس نے مختلف سطحوں پر مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ مشترکہ موقف کو مضبوط بنایا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ